گلگت ، انسداد دہشت گردی عدالت نے اغوا ء کیس میں جرم ثابت ہونے پر پانچ مجرمان کو سزائے موت ،جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنا دی

بدھ 12 جنوری 2022 21:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2022ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج رحمت شاہ کی عدالت نے حراموش اغوا کیس میں جرم ثابت ہونے پر پانچ مجرمان کو سزائے موت اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا سنا دی جبکہ سزائے موت کے پانچوں ملزمان جن میں مرکزی مجرم کو 22 سال جبکہ دیگر چار ملزمان کو 17 17 سال قید بامشقت کی بھی سزا سنادیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز انسداد دہشت گردی عدالت کے جج رحمت شاہ کی عدالت نے مسمی علی احمد جان سکنہ حراموش کو اغوا کر کے فحش تصویریں بنا کر سوشل میڈیا میں دینے میں ملوث ملزمان 1.ساجد حسین ولد مرتبہ خان کنسٹیبل پولیس ctd سکنہ شروٹ گلگت 2.مقبول حسین ولدمحبوب علی 3.نعمان علی ولدقربان علی 4.ناصر عباس ولد عیسی خان 5.حسنین حسین ولدابرار حسین ساکنان ریاض روڈ حیدری محلہ جٹیال کا فیصلہ سناتے ہوئے پانچویں ملزمان کو سزائے موت کی سزا سنائی جبکہ ملزم ساجد حسین کو 22سال قید اور دیگر چار ملزمان کو 17 سال قید کی اضافی سزا اور تمام ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے اور واردات میں استعمال ہونے والی کار کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں