خود ساختہ مہنگائی اور گرانفروشی اور غیر معیاری اشیائے خوردنوش کالین دین کرنے والے تاجر وں کو شہر میں کام کرنے نہیں دونگا، امیر تیمور

بدھ 25 مئی 2022 21:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت امیر تیمور نے کہا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی اور گرانفروشی اور غیر معیاری اشیائے خوردنوش کالین دین کرنے والے تاجر وں کو شہر میں کام کرنے نہیں دونگا، خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے دکانیں سیل اور بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل کی سزا دیں گے،پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں روزانہ کاروائیاں کریں، خلاف ورزی کرنے والو ں کو کوئی رعائت نہیں دیں۔

قانون پر عملدرآمد ہر شہری کی ذمہ داری ہے تاجر تنظیمیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز مجسٹریٹس، میونسپل میٹ انسپکٹر، فوڈ انسپکٹر، فورس کے جوانوں اور دیگر فیلڈ سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے چھاپہ مار ٹیموں کے ذمہ دارں سے سختی کے ساتھ احکامات دیتے ہوئے کہاکہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے جاری شیڈول کے مطابق کاروائیاں کریں۔

اپنی کارکردگی بہتر کریں اور روزانہ کے بنیادوں پر رپورٹ دیں، گلگت شہر میں ہر گز گرانفروشوں کو من مانی نہیں کرنے دونگا۔ اس سے قبل سیکٹر مجسٹریٹس نے اپنے اپنے سیکٹرز میں کئے جانے والے کاروائیوں سے آگا ہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں۔ واضح رہے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی امیر تیمور نے اشیائے خوردنوش کے قیمتوں میں نظر ثانی شدہ قیمتوں کی منظوری دی ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں