سلیکٹڈ صوبائی حکومت کے 2سال چھ ماہ کا دورانیہ وزیر ، مشیر ، کوآرڈینیٹر ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی کرسی کرسی کھیلتے گزر گئے، فاروق میر

بدھ 7 جون 2023 19:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان فاروق میر نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ صوبائی حکومت کے 2سال چھ ماہ کا دورانیہ وزیر ، مشیر ، کوآرڈینیٹر ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی کرسی کرسی کھیلتے گزر گئے,گلگت بلتستان میں حکومت کے اندر کرسی کا یہ کھیل ایک طرف، دوسری طرف گلگت بلتستان کے عوام کے سلگتے بنیادی انسانی سہولیات کے مسائل کھل کر سامنے آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے اندر کرسی کرسی کا یہ کھیل گلگت بلتستان کے عوام کے سلگتے انسانی حقوق پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔اس مراعات یافتہ طبقے کے ہاتھ میں گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔فارو ق میر نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی فتنہ سیاست پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں دفن ہو چکی ہے،گلگت بلتستان میں بھی عمران نیازی کی فتنہ سیاست اور اس کے باقیات کو ان کی سیاسی اوقات پر لانا وقت کی ضروت ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں