وائس چانسلر کے آئی یو کا یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ،کلاسوں میں طلبا ء کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار

بدھ 17 اپریل 2024 22:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ( کے آئی یو )کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔دورے میں وائس چانسلر کے ہمراہ سینئرڈین ڈاکٹر خلیل احمد،پرووسٹ ڈاکٹر قمر عباس سمیت دیگرفیکلٹی ممبران موجود تھے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دورے میں وائس چانسلر نے کلاسوں میں طلبا ء کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شعبہ جاتی سربراہان اور فیکلٹی ممبران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ وطالبات کی حاضری کویقینی بنانے کے لیے کلاسوں میں ایک طالب علم بھی موجود ہو تو ان کی کلاس لی جائے۔

انہوں نے اس موقع پر فیکلٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر طلبا ء مسلسل ایک ہفتے تک غیر حاضر رہتے ہیں تو ان کو کلاس سے فارغ کیاجائے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے اس حوالے سے طلبا ء کے والد ین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے تعلیم پر جتنے خرچہ کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کے اوپر چیک اینڈ بیلنس بھی رکھیں تاکہ ان کا تعلیمی سفر مکمل یکسوئی کے ساتھ مکمل ہو۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے طلباء کے اندر نظم وضبط انتہائی اہمیت کا حامل ہوتاہے۔اگر کوئی طالب علم اپنی تعلیم کے لیے مناسب وقت نہیں دے سکتاتو وہ زندگی میں کبھی بھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتالہذٰا طلبا ء کلاسوں میں اپنی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے تعلیم میدان میں نظم وضبط کا خیال رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں