گوجرہ بائی پاس کے قریب کار درخت سے ٹکرا گئی ایک ہلاک تین زخمی

اتوار 30 دسمبر 2018 20:00

گوجرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2018ء) گوجرہ بائی پاس کے قریب کار درخت سے ٹکرا گئی ایک ہلاک تین زخمی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلشن محمود کالونی اور ریلوے لائن کے درمیان والی سڑک پر نزد گوجرہ انڈر پاس ایک تیز رفتار کار زور دار دھماکے سے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار کا ڈرائیور رانا اسامہ موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ باقی تین اشخاص کو شد ید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد پہنچا دیا گیا تمام کا تعلق گوجرہ کے محلہ عبداللہ پور سے بتایا جاتا ہے۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں