مریم نواز نے ملک میں اچھا وقت آنے کی نوید سنا دی

کٹھن حالات گزر گئے،آنے والا وقت اچھا ہوگا،ن لیگ کا مقابلہ عمران خان سے نہیں مہنگائی سے ہے،نائب صدر مسلم لیگ ن

Abdul Jabbar عبدالجبار منگل 12 جولائی 2022 17:28

مریم نواز نے ملک میں اچھا وقت آنے کی نوید سنا دی
گوجرہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 جولائی 2022ء ) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے عوام کو اچھے وقت کی نوید سنادی،مریم نواز نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل دور گزر گیا،آنے والا وقت اچھا ہو گا،مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ عمران خان سے نہیں مہنگائی سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ گوجرہ والو،مجھے بتاو کہ 17 کو جولائی کو جھنگ میں کون آئے گا؟17 جولائی کو جھنگ میں شیر آرہا ہے۔

انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہو؟آپ چاہتے ہو کہ مہنگائی کم ہو تو شیر کو ووٹ دیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ وعدہ کریں 17 جولائی کو گھر نہیں بیٹھیں گے۔ یہاں شیر جیتے گا تو میں پھر جھنگ آکر آپ کا شکریہ ادا کروں گی ۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے انتخابی ریلی کی قیادت بھی کی جس میں فلک شگاف نعرے بازی کی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا،مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع ڈوب گئے ہیں۔

سندھ میں بارشوں سے متعلق آصف زراری کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بیان پر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے پاس خیبر پختونخوا کےلوگوں کی حالت زار پر ہمدردی کا ایک لفظ بھی نہیں۔ خیبر پختونخوا جا کر لوگوں کی مدد کے بجائے عمران خان سیاست میں ملوث ہیں۔انہون نے سوال اٹھایا کہ کیا حد ہے تمہاری بے حسی کی؟ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط کی گئی بلا ٹل چکی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فتنہ خان کی وجہ سے کیا تھا ،اب تمام مشکل فیصلے ہوچکے، اب اچھا وقت آئے گا،بشریٰ بی بی رشوت میں انگوٹھیاں لے کر لوگوں کی فائلوں پر عمران خان سے دستخط کروایا کرتی تھی۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں