ْگوجرہ ، چار افراد نے اہل خا نہ کو کھانے میں بے ہوشی کی دوائی ملا کر دوشیزہ کو اغوا کرلیا

بدھ 4 اپریل 2018 16:08

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) چار افراد نے اہل خا نہ کو کھانے میں بے ہوشی کی دوائی ملا کر دوشیزہ کو اغوا کرلیا ۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 98 ج ب کے محمد انور کے گھر عابد منیر وغیرہ چار افراد مہما ن بن کر آ ئے تو رات کے اوقات میں گھر میں بے ہوشی کی دوا ئی ڈال دی جو اہل خا نہ کھا کر سو گئے اس دوران ان کی جوان بیٹی ( س ) کو کیری ڈبہ میں اغوا کرکے فرار ہوگئے اطلا ع ملنے پر صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں