دادا کے پاس جانے کی ضد کرنے پر سنگدل باپ نے تشدد کرکے بیٹے کو مار ڈالا، ملزم فرار ، مقدمہ درج

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 13:09

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) دادا کے پاس جانے کی ضد کرنے پر سنگدل باپ نے تشدد کرکے بیٹے کو مار ڈالا۔معلوم ہوا کہ نواحی گائوں 97 ج ب میں تیرہ سالہ لڑکے محمد اکمل نے اپنے دادا کے پاس پینسرہ جانے کیلئے اپنے والد محمد شبیر سے اجازت مانگی تو اس نے منع کر دیا ،اکمل نے دادا کے پاس جانے کی ضد کرنی شروع کر دی جس پر طیش میں آکر شبیر نے ڈنڈے سے اکمل کو شدید تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس سے اکمل کی حالت غیر ہو گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ملزم فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔ صدر پولیس نے بچے کے ماموں کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں