گوجرہ ‘ڈاکوئو ں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر دی ‘ نوجوان قتل

جمعہ 24 فروری 2017 22:04

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) آتشیں اسلحہ سے مسلح تین ڈاکوئو ں نے دن دیہا ڑے حساس ترین علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا اور فرارہو گئے۔علاقہ میں خونی واردات کے بعد خوف وہراس پھیل گیا۔ورثاء کانوجوان کی لاش ریلوے ٹریک پررکھ کر شدید احتجاج ۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل کی ڈاکوئوں کی24 گھنٹے میں گرفتاری کی یقین دہانی پرمظاہرین منتشر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق محلہ علی پارک گوجرہ کامحمد اکرم اپنے بھتیجے فیض الحسن کے ہمراہ سمندری روڈ پرحساس ترین علاقہ میں کیتھڈرل چرچ کے سامنے اپنی دکان کریانہ پر معمول کی دوکانداری میں مصروف تھا کہ اس دوران آتشیں اسلحہ سے مسلح تین مو ٹر سا ئیکل سوار نامعلوم ڈاکو آگئے جنہوں نے آتے ہی انہیںگن پوا ئنٹ پر غمال بنا لیا اور ہز ارو ں روپے کی نقدی چھین لی ۔

(جاری ہے)

دوران واردات فیض الحسن نے بہادری کا مظاہرہ کرکے ایک ڈا کو کو قابو کرلیا تو پکڑے جانے کے خوف سے دوسرے ڈا کو نے پستول سے فیض الحسن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اورمسلح ڈا کو شہر کے حساس ترین اور پررونق مقام سے اندھا دھند فا ئرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے۔ فیض الحسن کو فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا گیا جو شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے طبی امدادکی فراہمی سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

اطلا ع ملنے پر مقتول کے ورثاء سراپا احتجاج بن گئے اور تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال سے نعش لے کر شہر کے ریلوے پھاٹک پر پہنچ گئے اور ریلو ے ٹریک پر نعش رکھ کر ریلوے ٹریک بند کردیا اور شدید احتجاج شروع کردیا جبکہ مقتول کی رشتہ دار خواتین دھاڑیں ما ر مار کر روتی رہیں۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان اکرم گوندل،ڈی ایس پی گوجرہ چوہدری اظہر یعقوب بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ورثا سے مزاکرات کرتے رہے ۔

ریلوے ٹریک دو گھنٹے تک بند ہونے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدرفت بھی متاثر ہوئی ۔ڈی پی او کی ورثاء کوملزمان کی24گھنٹے میں گرفتاری کی یقین دہانی پرورثاء نے احتجاج ختم کر دیا۔متوفی دو کمسن بچوں کا باپ بیان کیا جاتاہے۔سٹی پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لے کرٹی ایچ کیو سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور نامعلوم ڈاکوئوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلا ش شروع کر دی ہے۔

تاحال کسی ڈاکوکی گرفتاری کی اطلاع موصول نہ ہو سکی۔اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عثمان کرم گوندل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرہ ایک بڑا شہر ہے اور اس بڑے شہر میں اس قسم کی واردات ہوجانا سکیورٹی کی ناکامی قرار نہیں دیا جا سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ دوکان کے قریب لگے سی سی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی اور پولیس کی کوشش ہو گی کہ ملزمان کو ہفتہ کی شام تک گرفتار کر لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں