ترقیاتی کاموں کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں،راجہ پرویز اشرف

پیر 16 جولائی 2018 23:15

ترقیاتی کاموں کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں،راجہ پرویز اشرف
گوجرخان۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تحصیل گوجرخان میں ترقیاتی کاموں کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اللہ تعالیٰ نے مجھے پاکستانی سیاست سے سب سے بڑے منصب وزرات عظمیٰ سے نوازا میری خواہش ہے کہ بحیثت وفاقی وزیر اور بحیثت وزیر اعظم حلقہ عوام کے لیے جو کام میں نے شروع کیے تھے ان کی تکمیل کر لوں عوام گزشتہ30سالوں سے مجھے جس محبت سے نواز رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی میں اس محبت کا حق ادا کرنا چاہتا ہوں سیاست اور کرسی میرے لیے کسی اہمیت کے حامل نہیں صرف اور صرف تحصیل گوجرخان کے عوام کی ترقی کے خواب کو پورا کرنا میرا مشن ہے حلقہ عوام میرا سرمایہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انتخابی رابطہ مہم کے سلسلہ میں یونین کونسل منگھوٹ کے طوفانی دورہ کے موقع پر سکھو کے قریب موضع کھمب میں راجہ ساجد کیانی زیر اہتمام انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع گائوں کے اکثریتی برادری نے متفقہ طور پر راجہ پرویز اشرف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا جبکہ قرب و جوار سے بھی بڑی برادریوں نے بھی راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ساجد کیانی نے کہا کہ دولتالہ نادرا آفس ،گوجرخان پاسپورٹ آفس کی سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے والے حلقہ عوام ر راجہ پرویز اشرف کو ایک بار پھر ایم این اے اور اعلیٰ منصب پر فائز دیکھنے کے خواہش مند ہیں تقریب میں پی پی کے سرگرم کارکن شفیق الرحمان قریشی ، مرزا سعید اختر ، مرزا سفیر ، سابق ناظم چوہدری ایاز ، چوہدری ساجد محمود چوہدری محمد اسحاق نے بھی شرکت کی جبکہ راجہ عرفان عزیز میجر ریٹائر ڈ افتخار کیانی بھی سابق وزیر اعظم کے ہمراہ تھے قبل ازیں راجہ پرویز اشرف کے کھنب یوسی منگھوٹ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں