چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا گوجر خان ٹریفک چوکی کا اچانک معائنہ

سرکاری ریکارڈ کو چیک کیا اور سیکٹر میں ٹریفک صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے

پیر 9 مئی 2022 22:10

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2022ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا گوجر خان ٹریفک چوکی کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے سرکاری ریکارڈ کو چیک کیا اور سیکٹر میں ٹریفک صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے ۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے سی ٹی او کو ٹریفک چوکی میں جاری تعمیراتی کام کے متعلق بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد نے گوجر خان ٹریفک چوکی کا اچانک معائنہ کیا ،دفتر میں موجود سرکاری ریکارڈ کو چیک کیا اور انچارج سیکٹر گوجر خان کو گوجر خان میں ٹریفک کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل ابرار قریشی نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کو چوکی میں جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کروایا ۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد نے چوکی پر موجود ڈیوٹی آفیسر ز،انچارج سیکٹر اور اہلکاروں کو احکامات جاری کیے کہ وہ گوجر خان کے شہریوں کو ٹریفک سے متعلقہ بہترین سہولیات فراہم کرنے کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور رش والے مقامات پر اضافی نفری لگائیں اور ٹیم ورک کے ساتھ کام کریںاور ٹکٹنگ آفیسر چالانوں کو روز مرہ کی بنیاد پر کمپیوٹر میں اندراج کرے ۔

اس موقع پر انھوں نے سیکٹر انچارجز کو احکامات جاری کیے کہ آئندہ انچارج سیکٹر روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک وارڈنزکے ٹرن آئوٹ اورچوکی کی صفائی کو چیک کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی کے متعلق بریفنگ بھی دیں گے جبکہ ٹریفک اہلکار اپنے اپنے پوائنٹس پر ٹریفک کی روانی کواحسن طریقے سے برقرار رکھنے کے لیے بھرپور محنت اور جانفشانی سے کام کریں، ٹریفک کی روانی کے معاملے میں انچارج سیکٹر اور ٹریفک وارڈنز کی طرف سے کسی قسم کی کوتاہی اورغفلت لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں