مندرہ چکوال روڈ پرٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

جمعرات 18 مارچ 2021 15:47

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2021ء) مندرہ چکوال روڈ پرجاتلی اڈہ پرگزشتہ روز علی الصبح ٹریفک حادثہ ،جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار والد جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔   جاتلی کے مقام پر ٹرک کا پچھلا حصہ نکل جانے کیوجہ سے ٹرک الٹا ہو گیا اور پچھلا حصہ سڑک کی دوسری جانب چلا گیا۔ ٹرک والوں کی غفلت کہ اس کے سامنے کوئی تکون وغیرہ نہیں رکھی۔

(جاری ہے)

صبح 5:30 بجے کے قریب چکوال کی جانب سے آنے والا   موٹر سائیکل ، جس پر باپ بیٹا سوار تھے اور   راولپنڈی جا رہے تھے،     ٹرک کے ٹوٹے ہوا حصہ             سے ٹکرانے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عمار       شدید زخمی جبکہ اس کا باپ محمد افضل  موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جاتلی،پیڑولنگ پولیس ٹاہلی موڑ اور ریسکیو 1122 مندرہ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی اور ڈیڈ باڈی کو مندرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں