پولیس تھانہ گوجرخان کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،تین افراد گرفتار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:35

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) پولیس تھانہ گوجرخان کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی چرس اور شراب برآمد کر کے تین افراد کو گرفتار کر کے ان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے، ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک رفاقت کی سماج دشمن عناصر کیخلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے دوران گشت انیس سے سوا کلوچرس ناصر سے پانچ لیٹر شراب محمد تنویر سے دس لیٹر شراب اور عمرا سے دو سو گرام چرس برآمد کر کے ان کیخلاف تھانہ گوجرخان میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں