تفتیشی افسران مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کر یں، آر پی اوگوجرانوالہ

بدھ 7 اگست 2019 23:45

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا کہ ہر تفتیشی افسر کو چاہیے کہ وہ دل میں خوف خدا رکھتے ہوئے ، محنت ، ایمانداری اور دیانتداری سے مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرکے اپنی اور محکمہ کی توقیر میں اضافہ کا موجب بنے ۔انصاف پر مبنی تفتیش کے دوران ملزموں سے چھینا اور چوری کیا ہوا مال برآمد کر کے اسے اصل مالکان تک بحفاظت پہنچا کر لوگوں کی دعائیں لیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس میں ریجن بھر سے آنے والے 22کنفرم سب انسپکٹر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران اعظم رضا ،پرسنل سٹاف آفیسر انسپکٹر ضیغم ثناء،انچارج اسٹیبلشمنٹ شہریار چٹھہ،پولیس ترجمان عامر وسیم و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دوران خطاب ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ پولیس کو یہ عزت بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی ہے ہم سب کو اس گراں قدر سرمائے اور مقام کی حفاظت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امن وامان کی فضا پیدا کرنے کے لئے اچھی سوچ ، اخلاق اور بہتر رویہ بہت ضروری ہے ہمیں اپنے اعتبار اور وقار میں اضافہ کے لئے حالات کے ستائے ہوئے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے ۔آخر میں ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا کہ یونیفارم سے پیار اور قوم و ملک سے محبت کریں ۔اپنے کام میں مہارت پیدا کر کے معاشر ے میں اپنا نام پیدا کریں۔محکمہ اور شہریوں کی توقعات پر پورا اتریں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کوانصاف کی فراہمی میں ہمیشہ عدل سے کام لیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں