گوجرخان میں جشن میلادالنبی مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا

پیر 11 نومبر 2019 21:59

گوجرخان۔11نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) گوجرخان میں جشن میلادالنبی مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا مرکزی میلاد مصطفیٰ کمیٹی گوجرخان اور ذیلی میلاد کمیٹیوں کے زیر انتظام جلوس ریلوے روڈ نزد مولوی اسماعیل مسجد نکالا گیا جلوس و ملحقہ اسٹیجوں کا افتتاح سابق تحصیل ناظم چوہدری محمد عظیم،پیر سید سلطان شاہ بھنگالی شریف ، صدر مرکزی میلاد کمیٹی الحاج شیخ عبدالغنی ودیگرنے جلوس کی قیادت کی سرپرست مرکزی میلاد کمیٹی علامہ محمودالحسن چوہان،مفتی مختار رضوی،جنرل سیکرٹری مرکزی میلاد کمیٹی عبدالصبور کیانی،سابق سٹی ناظم عبدالغفور کیانی،پیر سید سعید شاہ گیلانی، حاجی رمضان چشتی تحریک لبیک گوجرخان،مرزا ثاقب بیگ،حافظ ظہورالاسلام راجہ واجد چوہان تیمور وارثی رمضان مرزا ایڈووکیٹ اور چوہدری گل محمد صراف سمیت علماء و مشائخ نے کی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد اختتام پذیر ہوا جہاں محفل میلادالنبیؐ منعقد ہوئی تلاوت حافظ حفیظ قادری جبکہ علامہ عادل مدنی اور رمضان مرزا نے بارگاہ رسالت میں نعت پیش کی پیر سید سعید شاہ گیلانی نے خطاب کیا اختتامی دعا کے بعد میلاد کمیٹیوں میں انعامات اور حاضرین میں لنگر پیش کیا گیا سارے پروگرام میں انتظامی اداروں پولیس بلدیہ واپڈا اور وارڈنز کے افسران اور ملازمین نے مکمل تعاون اور سیکورٹی فراہم کی۔

(جاری ہے)

جلوس کی سیکورٹی کیلئے ایس ایچ او اورنگزیب پولیس نفری کے ہمراہ موجود رہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں