گوجرخان، ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ دو سالہ بیٹے سمیت جاں بحق

منگل 7 ستمبر 2021 22:45

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2021ء) گوجر خان میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ اپنے دو سالہ بیٹے سمیت جاں بحق ہو گیا ، حادثے میں آٹھ سالہ بیٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

(جاری ہے)

گوجر خان میں تیز رفتار ڈمپر موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑا ، جس سے 35سالہ طلعت عمران اور دو سالہ عبدالہادی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے میں 8سالہ بیٹی محفوط رہی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں