موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،عوام پائیدار اور مستحکم نظام چاہتے ہیں ، چودھری خورشید زمان

مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ،نیازی حکومت کی تین سالہ کارکردگی صفر ہے ، سابق پارلیمانی سیکرٹری دفاع

ہفتہ 11 ستمبر 2021 13:24

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عوام پائیدار اور مستحکم نظام چاہتے ہیں ، مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے ،نیازی حکومت کی تین سالہ کارکردگی صفر ہے اپنے کسی ایک انتخابی وعدے کو ابھی تک پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکے وزیر اعظم عمران خان کی ناک کے نیچے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے اشیاء ضروریہ کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے مہنگائی نے عوام کا بھرکس نکال دیا لیکن انہیں اپوزیشں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن فرانس کے چئیرمن راجہ علی اصغر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری خورشید زمان اور راجہ علی اصغر نے کہا کہ تبدیلی کا جھانسہ دے کر اقتدار حاصل کرنے والوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے تین سال ہو گئے پی ٹی آئی حکومت کے سوائے مہنگائی میں اضافے کے اس حکومت کا اور کوئی کارنامہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

غریب غربت کی آخری لکیر سے بھی نیچے آ گیا ہے عمران خان کے دائیں بائیں رینے والے تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں حکومت کا کسی جگہ کنٹرول نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ گوجرخان میں آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر یہاں سے منتخب ارکانِ اسمبلی کی خاموشی معنی خیز ہے پوری تحصیل گوجرخان مسائل کا شکار ہے لیکن منتخب عوامی نمائندے فوٹو سیشن تک محدود ہیں چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اس ملک کی خالق جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں