6 دسمبر کو ہونے والے فیصلے ملکی سیاست میں انتہائی اہمیت کے حامل ہونگے ‘راجہ جاوید اخلاص

پاکستان مسلم لیگ ن موجودہ حکمرانوں کو اس ملک میں مزید تباہی اور لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے

پیر 29 نومبر 2021 15:36

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ 6 دسمبر کو ہونے والے فیصلے ملکی سیاست میں انتہائی اہمیت کے حامل ہونگے پاکستانی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے پی ڈی ایم اور خاص کر پاکستان مسلم لیگ ن موجودہ حکمرانوں کو اس ملک میں مزید تباہی اور لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے دھرنے اور لانگ مارچ سے چلتا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نی( این این آئی) سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی تاریخ میں موجودہ پی ٹی آئی کی واحد حکومت ہے جس میں نااہل اور ناتجربہ کار وزیر،مشیر بڑی تعداد میں ملکی خزانہ پر بوجھ بنے ہوئے ہیں جنکی ناقص پالیسیوں نے ملک کی اکانومی کا برا حال کر دیا حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں سے مکمل انحراف ہو چکی گزشتہ روز عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15/13 ڈالر تک فی بیرل کمی واقع ہوئی لیکن اس کا عوام کو فائدے پہنچنے کی کوئی امید نہیں نظر آرہی بلکہ ایک وفاقی وزیر موصوف فرما رہیہیں کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستانی عوام تک دو ماہ بعد پہنچیں گے راجہ جاوید اخلاص نے مزید کہا کہ حکومت ان ڈائریکٹ ٹیکسوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اپنے اخراجات پورے کررہی ہے حکومتی ناقص پالیسیوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں بہت جلد حکومت کا بوریا بستر گول کر دیں گے

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں