گوجرخان ، موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی واپڈا نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا،بھاری بلوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا

منگل 29 مارچ 2022 23:47

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2022ء) موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی واپڈا نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا، جبکہ بھاری بلوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا شہر اور تحصیل بھر میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر مقامی منتخب قیادت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آیسکو نے سرکل گوجرخان میں گزشتہ کئی روز سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

سیاسی و سماجی حلقوں نے کہا کہ ابھی موسم گرما کا آغاز ہوا ہے تو بجلی کی بندش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ واپڈا آگے عوام کا کیا حشر کرے گا ۔ انہوں نے گوجرخان سے منتخب قیادت سے مطالبہ کیا وہ اس صورتحال کا نوٹس لیکر معاملہ اعلیٰ احکام کے سامنے اٹھائیں ۔تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں