گوجرخان،پیپلز پارٹی کے رہنما مرزا منور حسین آصف مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

ہفتہ 23 اپریل 2022 23:40

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2022ء) بلدیہ گوجرخان کے سابق چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنما مرزا منور حسین آصف مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

انکی نماز جنازہ ریلوے سٹیشن گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ انہیں آبائی قبرستان واقع پکا کھوہ میں سپردخاک کردیا گیا۔\378

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں