کسانوں کو لیزر لینڈ لیولر کی خریداری میں اڑھائی لاکھ سبسڈی دی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ زراعت

بدھ 7 جون 2023 17:08

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2023ء) پانی، وقت کی بچت اور بیس فیصد تک ہر پیداوار میں اضافہ کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے ضلع بھر سے 72 خوش نصیب کسانوں کو لیزر لینڈ لیولر کی خریداری میں اڑھائی لاکھ سبسڈی دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرڈویژن گوجرانوالہ محکمہ زراعت اصلاح آبپاشی رانا تجمل حسین،ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ انجینئر عامرسلیم مانگٹ نے محکمہ زراعت اصلاح آبپاشی کے زیراہتمام کسانوں کی لیزر لینڈ لیولر کی قرعہ اندازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،محکمہ زراعت ا صلاح آبپاشی کوضلع بھر سے قرعہ اندازی کیلئے کل120کسانوں کی درخواستیں موصول ہوئیں،جن میں سے72خوش نصیب کسانوں کا قرعہ نکالا گیا،جن کو محکمہ زراعت اصلاح آبپاشی حکومت پنجاب کی طرف سے لیزر لینڈ لیولرکی خریداری کیلئے 2لاکھ پچاس ہزارروپے بطور سبسڈی دیئے جائیں گے، قرعہ اندازی کے موقع پر محکمہ زراعت اصلاح آبپاشی کے آفیسران بلال طفیل،آفتاب احمد،شفیق الرحمن،طارق محمود دوگل سمیت کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں