کامونکے سے تعلق رکھنے والے 80فیصد ممبران گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فائونڈر اتحاد گروپ کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے‘چوہدری محمد نعیم گل

پیر 14 ستمبر 2020 15:19

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) کامونکے سے تعلق رکھنے والے 80فیصد ممبران گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فائونڈر اتحاد گروپ کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے۔ کامونکے بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ فائونڈر اتحاد گروپ پر اپنے اعتماد کا اظہا رکیا ہے، اس کا عملی مظاہرہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقہ سے کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار سینئر ایگزیکٹو ممبرGCCI، چیئرمین رائس سیکٹر فیڈریشن آف پاکستان گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چودھری محمد نعیم گل، امیدوار برائے کارپوریٹ کلاس Cحاجی محمد اعجاز اور امیدوار برائے ایسوسی ایٹ کلاسA شیخ عدنان سلیمان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ 19اور 21ستمبر کو ممبران گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فائونڈر اتحاد گروپ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کامونکے کی بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ فائونڈر اتحاد گروپ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے جو ہمارے لیے باعث اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائونڈر اتحاد گروپ صحیح معنوں میں بزنس کمیونٹی کا ترجمان گروپ ہے اور وہ چیمبر آف کامرس کے معاملات میں انقلابی تبدیلیاں لانے کیلئے سرگرم عمل ہے، اس لیے بزنس کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ فائونڈر اتحاد گروپ کے ساتھ قدم ملا کر چلیں تاکہ ایک مضبوط ارادے کیساتھ بزنس کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ اوربازیابی ہوسکے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں