تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،ڈاکٹر محمد انیس شیخ

جمعرات 3 جنوری 2019 22:53

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹرڈاکٹر محمد انیس شیخ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ پاکستان کو پرامن مستحکم اور باوقار بنانے کیلئے ہمیں آنے والی نسلوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ قوموں کے مستقبل کو بہتر تعلیم و تربیت کی مرہون منت ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ٹیلنٹ کڈز سکول پیپلز کالونی کی سالانہ تقریب تقیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پرنسپل ادارہ ہذا محمد شکیل ، ڈائریکٹر آئی ایم ایل کالج خلیل مرزا اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر محمد انیس شیخ نے کہا کہ جہالت اور غربت کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ ہر سطح پر علم وہنر کی ترویج کے اقدامات کئے جائیںتاکہ نئی نسل کی بہتر سمت راہنمائی کی جاسکے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں