ملزم نے حوالات میں خودکشی کرلی

نے دو روز قبل شفیق کو چوری کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا،پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوا۔ ورثاء کا الزام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 27 جولائی 2020 14:59

گجرانوالہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27جولائی2020ء) : ملزم نے حوالات میں خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں گجرانوالہ کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ تھانہ دھلے کی حوالات میں ملزم نے خودکشی کرلی ہے۔تاہم ورثاء نے یہ بات ماننے سے انکار کر دیا ہے کہ ملزم نے خودکشی کی ہے۔ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم شفیق ہلاک ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے دو روز قبل شفیق کو چوری کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا۔ورثاء کی جانب سے اس موقع پر احتجاج کیا گیا،مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔ اس سے قبل سرگودھا میں بھی ایک ملزم نے حوالات میں خودکشی کی تھی۔شہر کے تھانہ سٹی حوالات میں ملزم کی ہلاکت کا معاملہ پر پولیس نے بتایا کہ حسیب الرحمان ولد عبدالرحمان کو مقدمہ نمبر433/17جرم 457/380ت  پ تھانہ  سٹی میں حسب ضابطہ گرفتارکرکے تھانہ کی حوالات میں بند کیا گیاتھا جہاں ملزم حسیب الرحمان نے حوالات کے قریب پڑی ہوئی قنات میں سے رسی نکال کر باتھ روم حوالات کے روشن دان کے جنگلے کے ساتھ رسی باندھ کرگلے میں پھند ڈال کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

جبکہ متوفی حسیب الرحمان کے بھائی عزیز الرحمان کی درخواست پر مقدمہ نمبر603بجرم302/34ت پ تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کرلیا گیا۔اس واقعہ پر ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی برتنے پر سب انسپکٹر امان اللہ ایکٹنگ ایس ایچ ا و ، اے ایس آئی محمد اعجاز ڈیوٹی افسر ،محرر تھانہ محمد نواز اور سنتری پہرہ پر مامور کنسٹیبل احسان اللہ کو فوری طور پر معطل کیا گیا تھا اور ڈی پی او محمد سہیل چوہدری نے تحقیقات کیلئے ڈی ایس پی سٹی ملک غلام عباس اور ڈی ایس پی طاہر عباس گجر کو انکوائری آفسیر مقررکیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں