ظلم و بربریت کی انتہاء، ظالم شخص نے بیٹی پیدا کرنے پر بیوی کو زندہ جلا ڈالا

مقتولہ نے 4 ماہ قبل ہی تیسری بیٹی کو جنم دیا تھا، بیٹا پیدا نہ ہونے پر میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا

muhammad ali محمد علی منگل 5 اپریل 2022 00:46

ظلم و بربریت کی انتہاء، ظالم شخص نے بیٹی پیدا کرنے پر بیوی کو زندہ جلا ڈالا
کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2022ء) ظلم و بربریت کی انتہاء، ظالم شخص نے بیٹی پیدا کرنے پر بیوی کو زندہ جلا ڈالا، مقتولہ نے 4 ماہ قبل ہی تیسری بیٹی کو جنم دیا تھا، بیٹا پیدا نہ ہونے پر میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر کامونکے میں خوفناک واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کامونکے میں بدبخت شخص نے بیٹا پیدا نہ کرنے پر اپنی بیوی کو زندہ جلا ڈالا۔

بتایا گیا ہے کہ ملزم نے مقتولہ سے 4 سال قبل شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں کے ہاں 3 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔ چند ماہ قبل ہی دونوں کے ہاں مسلسل تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا رہنے لگا تھا، ملزم اپنی بیوی کو اکثر تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز دونوں میاں بیوی کے درمیان مسلسل 3 بیٹیوں کی پیدائش کے معاملے پر دوبارہ جھگڑا ہوا، جھگڑا اس قدر بڑھا کہ ظالم شخص نے اپنی بیوی کو آگ لگا دی۔

خاتون مدد کیلئے اردگرد کے لوگوں کو مدد کیلئے پکارتی رہی لیکن کوئی نہ پہنچا جس کے باعث خاتون جاں بحق ہو گئی۔ جبکہ ملزم اپنی تینوں بیٹیوں کو ساتھ لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں