گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق

واقعے کا مقدمہ درج ،ملزمان میاں بیوی گرفتار،زخمی سلطان کو چچا ہسپتال لے گیا اور ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کا ڈھونگ رچایا، ڈاکٹروں نے شک گزرنے پر پولیس کو بلایا

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 29 مارچ 2024 14:55

گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 مارچ2024 ء) گوجرانوالہ میں سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچوں پر تشدد،7سالہ معصوم بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی زخمی ہوگیا،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے گوندلانوالہ میں چچا اورچچی نے مبینہ طور پر کم عمربھتیجوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے 7 سالہ بچہ سلطان جاں بحق ہوگیا اور 2 سالہ ثقلین زخمی ہوا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین منشیات کے الزام میں جیل میں ہیں۔بچوں کے چچا اور چچی نے کل بچوں کو مبینہ طورپرڈنڈوں سے ماراپیٹا جس سے 7 سال کے سلطان کی حالت بگڑ گئی۔زخمی سلطان کو چچا ہسپتال لے گیا اور ڈاکٹروں کو بتایا کہ بچہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

سلطان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔بچے کے جسم پرتشدد کے نشانات اور زخموں کی نوعیت دیکھ کر ڈاکٹرز نے پولیس کو بلا لیا ۔

دریں اثناءنارووال کی پولیس نے کارروائی کر کے 2 مغوی بہنوں کو بازیاب کروا لیا ہے جبکہ اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نارووال کے علاقے سے گزشتہ روز سحری کے بعد سیر کرنے کیلئے نکلنے والی دو بہنوں کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا اور لاہور کے علاقے شاہدرہ میں روپوش ہو گئے۔تھانہ سٹی شکر گڑھ پولیس نے کارروائی کر کے دونوں بہنوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا جبکہ اغوا کار فرار ہو گئے، پولیس نے مغویوں کو تحویل میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میںتھانہ پیرودہائی کے علاقے خیابان سرسید میں معمولی تلخ کلامی پر ہونے والی فائرنگ کی زد میںآکر 10سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق دو فریقین کے درمیان معمولی تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آ کر 10سالہ بچہ جاں بحق ہواجس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت روحیل کے نام سے ہوگئی ہے اور فائرنگ کا واقعہ دکان دار اور گاہک کے درمیان تلخ کلامی پر پیش آیا تھا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں