غاصب بھارتی فوج مظلوم کشمیری مسلمانوں پر پاکستان سے محبت کی وجہ سے ظلم و ستم کررہی ہے‘چوہدری یاسر عرفات رامے

بدھ 1 جنوری 2020 15:46

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2020ء) غاصب بھارتی فوج مظلوم کشمیری مسلمانوں پر پاکستان سے محبت کی وجہ سے ظلم و ستم کررہی ہے کشمیریوں کی جدوجہد کے نتیجہ میں ایک دن ضرور کشمیر کا پاکستان سے الحاق ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری یاسر عرفات رامے نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و دہشت گردی کی انتہا ہو چکی اس وقت پورا کشمیر جل رہا ہے۔ روزانہ نہتے کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے لیکن اس انتہائی حساس مسئلہ پر بے حسی کی کیفیت دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب بھارتی فوج پہلے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اگر کسی جگہ کشمیری مجاہدین کی موجودگی کا دعویٰ کرتی تھی تو ایک دو گھروں کو بارود سے اڑایا جاتا تھا لیکن اب وہ پوری بستی تباہ کردیتے ہیں کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں اور بین الاقوامی دنیا نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں