مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ قیادت کی اشد ضرورت ہے‘چوہدری اختر علی خاں

جمعرات 23 اپریل 2020 13:11

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2020ء) مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ قیادت کی اشد ضرورت ہے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستا ن مسلم لیگ(ن) کے رہنما و ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کامونکے چودھری سجاد احمد خاں،چودھری کاشف ریاض ورک، محمد اسلام مغل اور سرپرست شیخ برادری کامونکے شیخ نوید اختر نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ برصغیر میں مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن وخوشحالی ممکن نہیں حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ جدوجہد کرے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کی آزادی پاکستان کی تکمیل ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی مسئلہ کشمیر پر خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں