بڑھتے ہوئے عوامی مسائل موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘شاہد رفیق اعوان

عوام کو تبدیلی کے سبز باغ دکھا کر برسراقتدار آنے والے اپنے ہی بیانات سے منحرف ہورہے ہیں‘رہنماء (ن)لیگ

جمعرات 3 اکتوبر 2019 15:38

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) بڑھتے ہوئے عوامی مسائل موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام کو تبدیلی کے سبز باغ دکھا کر برسراقتدار آنے والے اپنے ہی بیانات سے منحرف ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن) یوکے شاہد رفیق اعوان نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نااہل حکمرانوں نے ایک سال میں ملکی معیشت کو تباہ کر دیا مہنگائی کے ہاتھوں غریب خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں جبکہ نام نہاد تبدیلی کے دعویدار سب اچھا کا راگ الاپتے ہوئے عوام کو مسلسل دھوکہ دے رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کو ظلم و جبراور جیلوں کے ذریعے زیر نہیں کیا جاسکامخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوںسے سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کا بیانیہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو اہے۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ جلد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میںایک بار پھر برسر اقتدار آئے گی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں