عمران خان ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے،محمد احمد چٹھہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:30

گوجرانوالہ۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) سابق سپیکرقومی اسمبلی حامد ناصر چٹھہ اور پی ٹی آئی کے امیدوار این اے 79محمد احمد چٹھہ نے کہا ہے کہ 25جولائی کو عوام بلے پر مہر لگا کر تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں ،عمران خان ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام فقیرانوالی خورد میںانتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جسکی صدارت ڈویژنل صدرالحاج سرفرازاحمد تارڑنے کی۔اس موقع پرصاحبزادہ سید فراست علی شاہ بخاری ،مولانا محمد اکبر نقشبندی ، ارشاد احمد چیمہ ایڈووکیٹ،گل نوازچیمہ،شہباز احمد چیمہ ایڈووکیٹ،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،عمران شہزاد تارڑ، چوہدری مستنصرساہی، حماد فاروق چیمہ،وقار اشرف کلیر،چوہدری جاوید چٹھہ، علی اصغر چیمہ، وقاص چٹھہ اور دیگر نے خطاب کیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں