پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں، مضر صحت آئل تیار کرنے پر فیٹ رینڈرنگ یونٹ ، ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر پان شاپ سر بمہر

منگل 18 ستمبر 2018 23:10

گوجرانوالہ۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے گوجرانوالہ ڈویژن میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے جانوروں کی باقیات اور کیمیکلز سے مضر صحت آئل تیار کرنے پر فیٹ رینڈرنگ یونٹ ، ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر پان شاپ کوسر بمہر کردیا،غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر متعددفوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کئے،1221لیٹرز ناقص دودھ، زائدلمعیاد خوراک تلف کرتے ہوئے 232فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوجرانوالہ ڈویژن میں کاروائیاں کرتے ہو ئے ناروکی کھیالی میں واقع شاہد فیٹ رینڈرنگ یونٹ کو غیر قانونی طور پر جانوروں کی باقیات سے ناقص آئل تیار کرنے، بائیو ڈیزل کمپنی کو آئل سپلائی نہ کرنے، ریکارڈ کی عدم موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بہتات،بد بودار ماحول ،ناقص سٹوریج اور مالازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر یونٹ کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

175کلو بدبودار چربی برآمد کر کے تلف کردی۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے حافظ آباد میں موجودابرار بھیا پان شاپ کو مضر صحت گٹکا فروخت کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات ہونے، زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی ، حشرات کی بھرمار،ناقص سٹوریج ،لائسنس اور ورکرز کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر پان شاپ کو سیل کیا گیا۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمز نے صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی5فوڈ پوائنٹس کوسابقہ ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی، غیر معیاری اجزاہ استعمال کرنے ،زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر ،ناقص تیل کے استعمال کرنے،حشرات کی بہتات اورکھلے کوڑا دان کی موجودگی پر بھاری جرمانے عائد کئے ۔

مزید کارروائیوں میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 1221لیٹر مضر صحت دودھ اور زائدلمعیاد خوراک کو تلف کر دیا گیا۔عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر232فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں