درخت لگانا صدقہ جاریہ اور ہمارا قومی و مذہبی فریضہ بھی ہے،کمشنر گوجرانوالہ

منگل 18 ستمبر 2018 23:10

گوجرانوالہ۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسداللہ فیض نے کہا ہے کہ درخت قدرتی ماحول میں خوشگوار تبدیلی کا پیش خیمہ ہونے کے ساتھ ساتھ زمین کا حقیقی زیور اور حُسن ہوتے ہیں ،درخت لگانا صدقہ جاریہ اور ہمارا قومی و مذہبی فریضہ بھی ہے، دنیا اور اخروی کامیابی کا راز اسی میں مضمر ہے ،انہوں نے کہا کہ قدرت نے ہمیں قدرتی ایکو سسٹم دیا اور جب ہم اس میں مداخلت کرتے ہیں توسسٹین ایبل ڈویلپمنٹ نہیں رہے گی اس لیے اس کے تمام پہلوئوں کو بنظر عمیق دیکھنا ہو گا اور اس امر کو یقینی بناناہو گا کہ اس میں کسی قسم کا سقم نہ رہے ۔

طلبہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ اگر آپ یہ ذمہ داری اُٹھا لیں گے تو 25لاکھ نہیں بلکہ 25کروڑ کا ہدف بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو نیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام پاکستان گرین مہم کے تحت یونیورسٹی کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرنے کے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ڈاکٹر رابعہ ریاست ،ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر محمد شہزاد رفیق،پرنسپل محمد سلمان کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ نے کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی،کمشنر اسداللہ فیض نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جس طرح شجر کاری مہم کا آغاز کیا، اس سے پوری قوم آگاہ ہوئی اور یہ امر اطمینان بخش اور قابل فخر ہے کہ آج ہم انتہائی اہم کام کے سلسلہ میں یہاں اکٹھے ہیں،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے کہا کہ پودے لگانے کے بعد انکی مناسب دیکھ بھال کے لیے ٹھوس میکانیزم تشکیل دیں تا کہ انکی بہتر نگہداشت اور نشونما ہو سکے،ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز پروفیسر محمدشہزاد رفیق نے کمشنر کو بتایا کہ پنجاب گروپ آگ کالجز کے زیر اہتمام گوجرانوالہ میں 2018ء تک 25لاکھ پودے لگائے جائیں گے، ا س میں جامن،نیم،امل تاس اور دیگر سایہ دار اور پھلدار پودے شامل ہیں جن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ابتک 5ہزار پودے لگا دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں