الله اور رسول کریم ﷺ کی خوشنودی کو مقصد حیات بنایا جائے، مفتی محمد اقبال چشتی

جمعرات 18 اپریل 2019 20:43

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) جماعت اہلسنت پنجاب کے امیر مفتی محمد اقبال چشتی نے کہا ہے کہ الله اور رسول کریم ﷺ کی خوشنودی کو مقصد حیات بنایا جائے،اسلامی تعلیمات کو فروغ دے کر فکری و تعلیمی میدان میں مسلم دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ،حکومت ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل یقینی بنائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد نور میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر الحاج پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مولانا محمد اکبرنقشبندی ، با بو محمد منیر مہر،حافظ محمد رفیق قادری،قاری غلام سرور حیدری،حافظ عبدالراوف اصغر مہر،رانا محمد زبیر ،طالب حسین چشتی،حافظ فیاض الحسن صدیقی،مولانا محمد سلمان رضوی،حاجی محمد شہباز مہر،محمد ذیشان اکبر،عنزم منیر مہر،حافظ محمد عدیل عارف مہر،بابولیاقت علی، علامہ محمد عمر صدیقی، محمد حسنین خالد تارڑ،محمد حمزہ نعیم قاضی اور دیگرنے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے کی بقاء کیلئے دینی ،مدارس ضروری ہیں،دینی مدارس نے معاشرے میں ماہرین قرآن و حدیث پیدا کئے ہیں،قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات ہے جو قیامت تک انسانیت کیلئے سرچشمہ و ہدایت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں