گوجرانوالہ، ڈی سی کالونی ایکسٹینشن 2 کیلئے ٹرانسفارمرز کی منظوری

پیر 16 ستمبر 2019 23:07

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ڈی سی کالونی ایکسٹینشن 2 کیلئے ٹرانسفارمرز کی منظوری حاصل کرلی گئی، اکتوبر کے پہلے ہفتے لائٹس چالو کردی جائے گی، یہ بات سیکرٹری ڈی سی کالونی وقاص شاہد کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرانسفارمرز کی انسپکشن سابقہ عہدیداران کی عدم توجہی کی وجہ سے 2008ء سے التواء کا شکار تھی جس سے ایکسٹینشن 2 کے معاملات متاثر ہورہے تھے، لائٹس چالو ہونے سے رہائشیوں کا ایک اوردیرینہ مطالبہ بھی پورا ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جگہ جگہ کھڑی رکاوٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اپنا منشور مکمل کرکے دکھایا، آئندہ الیکشن ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر لڑیں گے ،مخالفین کا گٹھ جوڑ بے سود ثابت ہوگا اور درخواست بازوں کی چالاکیاں بھی کسی کام نہ آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں