گوجرانوالہ۔ریسکیو 1122 گوجرانوالہ نے 8اکتوبر آفات سے آگاہی کا دن منایا

منگل 8 اکتوبر 2019 18:39

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) ریسکیو 1122 گوجرانوالہ نے 8اکتوبر آفات سے آگاہی کا دن منایا، اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد کی زیر نگرانی ایک تقریب گوجرانوالہ کے مرکزی ریسکیو دفتر گوندلانوالہ چوک میں منعقد ہوئی جس میں ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر نعیم اختر، کنٹرول روم انچارج ثاقب منیر،ریسکیو سیفٹی آفیسرز، سینئر اکائونٹنٹ محمود احمد ، اسٹیشن کوارڈینیٹرز، میڈیاکوارڈینیٹر، ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے ریسکیو رضاکار، سول سوسائٹی ، ریسکیورزاورتعلیمی اداروں کے طلباء اور طالبات نے شرکت کی ۔

اس حوالے سے سانحات میں شہید ہونے والے لوگوں کے لیے دعا کی اور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جن کو اس قدرتی آفات میں جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب کے شرکاء کوڈاکٹر رضوان نصیرڈائریکٹر جنر ل ریسکیو 1122پنجاب کا پیغام پہنچایا گیا کہ پنجاب میں ڈویثرن کی سطح پر اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی موجودگی میں حادثات پر ریسپانس کرنے کی صلاحیت موجود ہے اس لیے ضروری ہے کہ اب ایسا نظام وضع کیا جائے کہ بہتر تیاری اور منصوبہ بندی سے آنے والے حادثات سے نمٹا جا سکے ۔

بعد ازاںآفات سے آگاہی کے دن کے حوالے سے ایک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جو ر یسکیو1122کے مرکزی دفتر گوندلانوالہ چوک سے شروع ہوئی اور لاڑی اڈے سے ہوتے ہوئے اسی جگہ اختتام پذیر ہوگئی۔ نیشنل ڈیزاسٹر ڈے آگاہی واک میںریسکیو افسران سمیت کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے ریسکیو رضاکار، سول سوسائٹی،ریسکیورز اورتعلیمی اداروں کے طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔

واک میں شرکاء نے پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر سانحات سے آگاہی اور شہداء کو خراج عقیدت کے کلمات درج تھے۔اس موقع پرایمرجنسی آفیسر آپریشنزانجینئر نعیم اختر کا کہنا تھا کہ ہم سب آفات و سانحات میں ہونے والے ناقابلِ تلافی نقصان پر متاثرہ خاندانوں کے اظہارِیکجہتی کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ریسکیو اینڈ سیفٹی ٹیم کے ذریعے ضلع بھر میں مختلف اداروں میں سانحات سے آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا آج کا سیمینار اور آگاہی واک بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے اوران کا مزید کہنا تھا ریسکیو 1122 کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں