گوجرانوالہ۔صحت کارڈ کا اجرا حکومت کا احسن اقدام ہے،چو ہدری ظفراللہ چیمہ

بدھ 9 اکتوبر 2019 23:01

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم عمران خا ن 72لاکھ افراد میں صحت کا رڈتقسیم کر کے عوام سے کیے وعدے پورے کرنیکا آغا ز کر چکے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار چو ہدری ظفراللہ چیمہ ٹکٹ ہولڈر پی پی 60نے اپنے حلقہ میں صحت انصا ف کا رڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطا ب میں کیا۔

(جاری ہے)

مزید انہوں نے کہا صحت کارڈ کا اجرا حکومت کا احسن اقدام ہے عوامی فلاح وبہبود کے لئے تما م ممکنہ وسائل بروئے کا ر لائے جا ئے گئے جس کی بدولت غریب مستحق افراد عزت واحترام کے ساتھ سرکا ری اور نجی ہسپتالوں سے علا ج معالجہ کی جدید سہولیا ت حا صل کر سکے گئے صحت انصاف کا رڈ ہر حق دار تک پہنچایا جا ئے گا۔

تقریب سے خطا ب میں رہنما پی ٹی آئی چوہدری امجد حسین زیلدارنے کہا سیا ست کو عبادت سمجھا خدمت انسانیت ہی میرا مشن رہا ہے تحریک انصا ف کی حکومت نے صحت سہولت کا رڈ مہیا کرنے میںشہری اور دیہاتی علا قوں کا فرق ختم کردیا۔ تقریب سے رانا منصور خان ،مہر محمد منظور،عمر شیخ،چوہدری لیا قت لمبڑ دار، حکیم محمد سلیم،رانا خلیل خا ن,پااللہ دتہ مہر، خلیل گجر،ارشد محمود بھٹی و دیگر نے بھی خطا ب کیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں