یوسف پورہ میں اشرف ویلفیئر ہسپتال کاقیام علاقہ کی محرومیاں ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا،کاشف اسمائیل گجر

منگل 15 اکتوبر 2019 23:12

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) یوسف پورہ میں اشرف ویلفیئر ہسپتال کاقیام علاقہ کی محرومیاں ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا،پسماندہ علاقوں میں میڈیکل کی اچھی سہولیات فراہم کرنا صدقہ جاریہ ہے،ہسپتال میں میڈیکل سٹور،گائنی سروسز،فیزیوتھراپی،حجامہ،کلرالٹراسائونڈ اورلیبارٹری جیسی تمام سہولیات 24گھنٹے موجود ہوں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار سابق چیئرمین ہیلتھ کاشف اسمائیل گجر، ٹکٹ ہولڈر وراہنما مسلم لیگ ق اکرام بابر کھوکھر،چیئرمین شکایات سیل آل گورنمنٹ محکمہ جات طارق محمود مغل،ڈاکٹرعرفان اشرف قادری نے یوسف پورہ میں اشرف ویلفیئر ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے پاکستان کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں میڈیکل کی اچھی سہولیات کا فقدان ہے،عوام کومیڈیکل کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ،جو پوری ہوتی نظر نہیں آرہی،حکومت دعووں کی بجائے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے گوجرانوالہ سٹی میں مذید گورنمنٹ ہسپتال بنائے جووقت کی اہم ضرورت ہے،گوجرانوالہ سٹی کا اکلوتا ڈی ایچ کیو ہسپتال تقریبا 24لاکھ کی آبادی کو تمام طبی سہولیات فراہم نہیں کرسکتا،پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگا علاج معالجہ نہ کرواسکنے کی وجہ سے غریب عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں