گوجرانوالہ، ایس پی انوسٹی گیشنز دہشتگردی کے مقدمات کی نگرانی خود کریں، آر پی او

ہفتہ 16 نومبر 2019 18:55

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا کہ دہشت گردی کے مقدمات میں ہر تفتیشی افسر کو چاہیے کہ میرٹ پر تفتیش کر تے ہوئے چالان اندر میعاد عدالت مجاذ میں بھجوائیں جائیں، عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کی جائے تاکہ کریمینلز کو سزائیں دلوائی جائیں، دہشت گردی میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میںریجن بھر کے ایس پی انویسٹی گیشنز ،ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹرز اور ڈی ایس پی لیگلز سے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ عبدالقیوم گوندل، انسپکٹر لیگل رانا عباد علی بھی موجود تھے ۔دوران میٹنگ آر پی او نے ریجن بھرکے ایس پی انوسٹی گیشنز کوہدایت کی کہ دہشتگردی کے مقدمات کی نگرانی خود کریں، تھانہ جات کے سرپرائز وزٹ کے ساتھ ساتھ ریکارڈ کی تکمیل کو بھی یقینی بنایا جائے، عدالتوں کی جانب سے تھانہ جات میں موصول ہونے والے اعتراضی چالانوں کے اعتراض فوری طور پر دور کر کے انہیں واپس عدالت بھجوایا جائے ۔

(جاری ہے)

آر پی او نے کہا کہ پراسیکیوشن برانچ اور عدالتوں کے عملہ سے مکمل تعاون کیا جائے۔ ریجن بھر کے ریڈرز اور محرران کو ہدایت کی کہ وہ تھانہ جات میں موجود تما م رجسٹروں کی تکمیل بروقت کیا کریں۔انہوں نے کہاکہ مقدمات کی تفتیش میں تفتیشی اخراجات مدعی یا دیگر فریق سے نہیں لئے جائیں گے ۔ انصاف پر مبنی اور فری آف کاسٹ مقدمات کی تفتیش فریقین کا حق ہے ۔

کاسٹ آف انویسٹی کی رقم ایڈوانس میں محرر تھانہ جات کو دے دی گئی ہے ۔قبل ازیں بھی تفتیش کی مد میں تفتیشی افسران کو کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی رقم دی گئی ہے ۔ انصاف کو فروغ دینے اور فریقین کو غیر ضروری تفتیشی اخراجات سے دور رکھنے کے لئے مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ آخر میںریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمات کو یکسو کرنے والا افسر انعام کا مستحق ہوگا جبکہ طمع نفسانی، لالچ اور سست روی کا مظاہرہ کرنے والے تفتیشی افسر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں