گوجرانوالہ، ڈی سی کالونی کے آئندہ الیکشن میں قابل بھروسہ، بااعتماد، دیانت دار ٹیم میدان میں اتاری جا رہی ہے، رانا نعیم الرحمٰن

پیر 18 نومبر 2019 23:11

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے سابق صدر رانا نعیم الرحمٰن خاں نے کہا ہے کہ ڈی سی کالونی کے مکینوں کے مسائل کے حل کرپشن کے خاتمہ کے لئے اور بگڑی ہوئی ساکھ کو درست کرنے کے لئے ڈی سی کالونی کے آئندہ الیکشن میں قابل بھروسہ ، بااعتماد اور دیانت دار ٹیم بہت جلد میدان میں اتاری جا رہی ہے،ٹیم کی تشکیل کے لئے صلاح مشورے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ، جلدہی اس گروپ کا اعلان کریں گے، یہ ٹیم حقیقی معنوں میں ڈی سی کالونی کے مکینوں کی نمائندہ ،قابل رشک ، صاف ستھری اور غیر متنازعہ ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں ووٹروں کے اعتماد کو مجروح کیا جاتا رہا ہے جس کا نتیجہ آج اس صورت میں مکینوں کے سامنے ہے کہ ہر طرف مبینہ کرپشن اور ووٹروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی داستانیں زبانِ زد عام ہیں ، ہماری کاوش ہو گی کہ ڈی سی کالونی کے مکینوں کو ایک ایسی قیادت فراہم کریں جو مسائل، مشکلات کو بخوبی سجھتی ہو اور ان کے حل کے لئے اہلیت کی حامل بھی ہو۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں