حکومت عوام کو بنیادی سہولتو ں کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے، چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ

منگل 25 فروری 2020 20:46

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) سابق ن لیگی حکمرانوں اور اُن کے نمائندوں کی ناا ہلی اور نالائقی کی وجہ سے گوجرانوالہ کا سیوریج سسٹم شہریوں کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے کیونکہ وہ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کے تحت بنائے گئے اور پانی کی نکاسی کیلئے جامع منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی جس کے نتیجہ میںایک بارش کے بعد پورا شہر ندی نالوں کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور عوام کیلئے مشکلات کا ذریعہ بنتا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اِن تمام بنیادی سہولتو ں کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے یونین کونسل 10کچا فتومنڈ چوک میں زیر تعمیر سیوریج پائپ کی تنصیب کے عمل کا جائزہ لینے کے موقع پر علاقہ مکینوںاور واسا ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ سیوریج پائپ لائن کی تنصیب مکمل ہونے سے بھیکو پورہ،قبرستان روڈ ،آرے والا بازار،اللہ ہو والا بازار و گردونواح کے مکینوںکوسیوریج کی سہولت میسر ہوگی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں