گوجرانوالہ،مساجد میں نماز پنجگانہ کی گھروں میں ادائیگی بارے اعلانات

جمعہ 27 مارچ 2020 22:29

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) سیکرٹری اوقاف پنجاب کے احکامات کی روشنی میں منیجر اوقاف گوجرانوالہ رانا عبدالحلیم کی زیر نگرانی ضلع کی مختلف مساجد میں نماز پنجگانہ کی گھروں میں ادائیگی بارے اعلانات کروائے گئے۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف کے افسران نے کہا کہ کرونا وائرس کے حالیہ بحران اور اس کے مہلک اثرات سے ملک و قوم کو محفوظ رکھنے کیلئے لاک ڈائون کے حکومتی فیصلے کی تائید میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر عوام نماز پجگانہ کی ادائیگی اپنے اپنے گھروں میں کریں تاکہ اپنے ملک کو مشکل کی اس گھڑی سے نکالا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں