گوجرانوالہ،مویشی چوری کرنے والے چور گینگ کے تین اراکین گرفتار

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:31

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) سٹی پولیس آفیسر رائے بابر سعید کے احکامات کے پیش نظر ، ایس ایس پی آپریشنزڈاکٹر فہد احمد مختار کی زیر قیادت سی آئی اے پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مویشی چوری کرنے والے چور گینگ کے تین اراکین کو گرفتار کرکے دورانِ تفتیش ان کے قبضہ سے تین بھیڑیں ، ایک بکرا اورایک لاکھ پچاس ہزار روپے نقد رقم برآمد کر لی۔

گرفتارکیے گئے ملزمان میں اللہ توکل ولد یوسف، راشد ولد لطیف اور وارث شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسداد جرائم و سماج دشمن عناصر کے خلاف موثر کاروائی کے لئے سٹی پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد نواز سیال کو خصوصی احکامات جاری کئے ۔موثر کاروائی کے لئے ڈی ایس پی سی آئی ا ے محمد نواز سیال نے سب انسپکٹر مسعود عالم ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ساجد نسیم ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر رحمت و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دیتے ہوئے انہیں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا اور ٹیم کی خودسپر ویژن کی ۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔ ملزمان کی گرفتاری پر مدعی مقدمات اور شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔سٹی پولیس آفیسر رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہمویشی غریب آدمی کا کل اثاثہ ہوتے ہیں۔ چور معاشرے کا ناسور ہیں جن کا ٹھکانہ جیل ہے۔ عوام کو پرُ اعتماد ماحول فراہم کریں گے۔۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی ایس پی سی آئی اے محمد نواز سیال اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں