گوجرانوالا،باپ نے 6 ماہ کے بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

بدھ 6 اکتوبر 2021 21:01

گوجرانوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2021ء) 6 ماہ کے بچے کو قتل کرنے والے باپ نے جرم کا اعتراف کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم آکاش نشے کا عادی ہے اس نے بیٹے کو کنگنی والا کے قریب نہر میں پھینکا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ وہ بچے کو گھر سے باہر لے گیا، اسے بچے کے رونے پر غصہ آیا جس پر اس نے بچے کو نہر میں پھینک دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز تھانہ اروپ کے علاقے کوٹ اسحاق میں پیش آیا تھا جہاں ملزم کی بیوی نے شوہر پر بیٹے کو بیچنے کا الزام عائد کیا تھا ،بچے کی لاش مرید کے کے قریب نہر سیملی تھی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں