کامونکے،سٹی چوک پر چاندگاڑیوں کا قبضہ ، ٹریفک اہلکاروں کی چشم پوشی جی ٹی روڈ پر حادثات بڑھ گئے

بدھ 24 نومبر 2021 23:57

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2021ء) سٹی چوک پر چاندگاڑیوں کا قبضہ ، ٹریفک اہلکاروں کی چشم پوشی جی ٹی روڈ پر حادثات بڑھ گئے ، تفصیل کے مطابق مین بازار سٹی چوک پر چاند گا ڑیوں اور رکشوں کی بھرمار سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے مسائل اور روزانہ حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے ، بعض حادثات جان لیوا بھی رونماہوتے ہیں ، حالانکہ سٹی چوک میں دو ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی ہونے کے باوجود رکشہ ڈرائیور چار چار لائنیں بنا کر رکشہ کھڑے کر دیتے ہیں اور خود سواریوں کی لاش میں مین بازار کے سامنے جا کھڑے ہوتے ہیں جس ک ی وجہ سے اکثر جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام ہوجاتی ہے اور لمبی لمبی لائنیں لگ جا تی ہیں ، جبکہ موٹر وے پولیس کبھی کھبار خانہ پوری کیلئے چکر لگالیتے ہیں جنہیں دیکھ کر رکشوں والے وقتی طور پر ادھر ادھر ہوجاتے ہیں ، اور ان کے جاتے ہی دوبارہ سٹی چوک پر قبضہ جما لیتے ہیں ، جس سے بازار آنے والے خریدار خصوصاً خواتین کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہی

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں