ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی کرپشن انکوائری رپورٹ پر کارروائی

ٓسٹی سب رجسٹرار آفیسر مس نعیم افضا ل کا تبادلہ، او ایس ڈی بنا دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 1 دسمبر 2021 00:32

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹڑی پنجاب نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی طرف سے بجھوائی گئی کرپشن انکوائری رپورٹ پر کارروائی کر دی ۔ سٹی سب رجسٹرار مس نعیم افضال پرکرپشن کی دو مختلف انکوائریاں مکمل ہونے رپورٹ ارسال ہوتے ہی کاروائی عمل لائی گئی ڈپٹی کمشنر آفس ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سٹی سب رجسٹرار آفیسر مس نعیم افضال کو تبدیل کرتے ہوے او ایس ڈی بنا دیا گیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنر افضال دانش نے سٹی سب رجسٹرار کے خلاف بھارت میں مقیم پاکستانی مسلم خاتون کی قیمتی اراضی کی جعلی رجسٹری تیار کرنے پر تفصیلی انکوائری کرائی ۔ انکوائری آفیسر اے ڈی سی آر حسین احمد چوہدری نے بھارت میں مقیم خاتون کے پوتے شمرز کی درخواست پر کاروائی کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق سٹی سب رجسٹرار خاتون آفیسر پر الزام عائد کیا گیا اس نے ڈی سی کالونی سے ملحقہ پانچ کنال قیمتی اراضی کا جعلی مختار نامہ تیار کرایا اور اس پر جعلی رجسٹری تیار کی گئی ۔

و ایس ڈی بنائی جانے والی سٹی سب رجسٹرار پر دوسرا انکوائری میں گلیوں نالیوں کی زمین اور اوورسیر پاکستانی کی زمین پر قبضہ کرانے کا الزام تھا او ایس ڈی بنائی جانے والی آفیسر نے جعلی دستاوزات کے ذرئعے اپنے خاوند کے نام کینٹ سے ملحقہ اراضی جعلی رجسٹری کی سٹی سب رجسٹرار مس نعیم افضال کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی ریفرنس بجھوایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں