اقوام متحدہ بھی بھارتی غنڈہ گردی کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے گریزاں ہے،چوہدری احسان اللہ ورک

جمعہ 26 مئی 2023 19:10

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2023ء) بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جس کی غنڈہ گردی کا عالمی سطح کے کسی ادارے یا ملک کی طرف سے نوٹس نہیں لیا جارہا حتیٰ کہ اقوام متحدہ بھی اسکے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے گریزاں نظر آتی ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 57 چودھری احسان اللہ ورک نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایک طرف بھارت کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ کہتے نہیں تھکتا دوسری جانب وہاں دہشت و وحشت کا بازار گرم کئے ہوئے ہے۔بھارت کی یہ سفاک کارروائیاں تو اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے فوری نوٹس لینے کی متقاضی ہیں۔انہوں نے کہاکہ افسوسناک امر یہ ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کی پامالی پر کسی بھی عالمی ادارے یا انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے بھارت کو نہ اقتصادی پابندیاں لگاکر اسے لگام ڈالی جا رہی ہے جس سے بھارت کے حوصلے مزید بلند ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر بھارت کے جنونی ہاتھ نہ روکے گئے تو خطہ کی تباہی روکنا ناممکن ہو جائیگا بھارت کی اس غنڈہ گردی پر عالمی خاموشی افسوسناک ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں