ستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم کے تحت شجرکاری مہم پلانٹ فارپاکستان شجرکاری مہم کاباقاعدہ افتتاح کردیا گیا ،ڈپٹی کمشنر

بدھ 20 مارچ 2024 22:45

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پرپنجاب بھرکی طرح گوجرانوالہ میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ،ستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم کے تحت شجرکاری مہم پلانٹ فارپاکستان شجرکاری مہم کاباقاعدہ افتتاح کردیا گیامہم کے دوران گوجرانوالہ میں محکمہ جنگلات، سکول ایجوکیشن 15 سو سے زائد سکولوں میں ساڑھے 4 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کیا شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات ضلع بھر کے دوسرے محکموں سے مل کر 4لاکھ پودے لگائے گاجبکہ پی ایچ اے گوجرانوالہ شہر میں 1 لاکھ 5 ہزار پودے لگائے گا،اس مہم کے دوران ضلع گوجرانوالہ کی 3 بڑی شاہراہوں(موٹروے لنک، شیخوپورہ روڈ اور حافظ آباد روڈ) پردونوں اطراف شجرکاری کی جائے گی، گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول جی ٹی روڈ شیخوپورہ موڑمیں کلاسٹر پلانٹیشن کی افتتاحی تقریب میں ایم این اے شاہد عثمان ابراہیم،ایم پی ایزعمران خالد بٹ،قیصراقبال سندھو'ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومطاہرآمین وٹو،ڈی جی پی ایچ اے/سی ای اوجی ڈبلیو ایم سی شاہدعباس جوتہ نے شرکت کی اوراپنے اپنے حصہ کاپودا لگایا جبکہ سکول کے طلباء نے بھی ایک ایک پودا لگایا۔

\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں