ستھراپنجاب پروگرام حکومت کااحسن اقدام ہے ، ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید

جمعرات 21 مارچ 2024 22:58

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید نے کہا ہے کہ ستھراپنجاب پروگرام حکومت کااحسن اقدام ہے جس کے تحت پہلی مرتبہ دیہاتوں میں بھی صفائی کاموثرنظام وضع کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اقتدارسنبھالتے ہی ستھراپنجا ب پروگرام کی بنیادرکھی یہ بات انہوں نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں باٹنی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حکومت پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت لگائی جانے والی نمائش دیکھنے کے بعد کہی کالج میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مختلف تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیا جس میں ایم این اے شازیہ فریدنے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

بعد ازاں انہوں نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے تحت پودے لگا کر مہم کاافتتاح کیا۔ کالج پرنسپل ڈاکٹرکوثرخالد'وائس پرنسپل مسزشمع نواز'مسزسعدیہ آصف'مسز شیرین گل' مسز نادیہ ارم قاضی'مسز عظمی رضا' مسز وحیدہ اکبر' مسز شمائلہ محفوظ' احسن علی کیئر ٹیکراورانچارج باٹنی ایسوسی ایشن مسز خالد ناصر'کا لج سٹاف و طالبات نے واک میں شر کت اور پودے لگائے ۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں