عالمی یوم جنگلات پر گوجرانوالہ آرٹس کونسل میں پودے لگاے گئے

جمعرات 21 مارچ 2024 23:09

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر عالمی یوم جنگلات پر گوجرانوالہ آرٹس کونسل میں پودے لگاے گئے۔ اسی مناسبت سے ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے کونسل کے صحن میں پودا لگایا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے درخت لگانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں اپنے ارد گرد درخت لگانے چاہئیں تاکہ آنے والی نسلیں بہتر ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے بھی ہر فرد کے لیے اپنے حصے کا پودا لگانا ناگُزیر ہو چُکا ہے۔ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ درخت ہماری صحت کے محافظ اور ماحول کو فطری بنانے کے ضامن ہیں۔ عالمی ماحولیاتی مسائل کے پیش نظر شجر کاری کو اپنانا ہمارا قومی اور دینی فریضہ ہے۔ \378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں