ستھرا پنجاب پروگرام حکومت کا احسن اقدام ہے ،ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید

جمعرات 21 مارچ 2024 23:12

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام حکومت کا احسن اقدام ہے جس کے تحت پہلی مرتبہ دیہاتوں میں بھی صفائی کا موثر نظام وضع کیاگیا وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اقتدا ر سنبھالتے ہی ستھرا پنجا ب پروگرام کی بنیاد ر کھی جو کہ31 مارچ تک جاری رہےگا اور پورا پنجاب 31 مارچ تک صاف ستھرا نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں باٹنی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حکومت پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت لگائی جانے والی نمائش دیکھنے کے بعد گفتگو کرتے ہو ئے کہی کالج میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مختلف تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیا جس میں ایم این اے شازیہ فرید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ بعد ازاں انہوں نے واک میں بھی شرکت کی اور موسم بہار کی شجر کاری مہم کے تحت پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ \378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں